Categories: صحت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

کینسر کا عالمی دن منانے کا مقصد اس موذی بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور اس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر پر زور دینا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد اس موذی بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور اس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر پر زور دینا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والی بیماریوں میں شامل ہو چکا ہے، جو کئی پیچیدہ عوامل کی بنا پر لاحق ہو سکتا ہے۔کینسر کی 36 سے زائد اقسام ہیں، جن میں سے بعض زیادہ مہلک اور عام ہیں۔ اس بیماری کی بڑی وجوہات میں عمر میں اضافہ، تمباکو اور شراب نوشی، موٹاپا، فضائی آلودگی اور غیر صحت مند طرز زندگی شامل ہیں۔

پاکستان میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کینسر کا شکار ہو جاتے ہیں، جن میں سے 70 فیصد مریض بروقت علاج نہ ہونے کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

  • مردوں میں منہ، جگر، بڑی آنت، پھیپھڑوں اور پروسٹیٹ کینسر زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں۔
  • خواتین میں چھاتی کا کینسر سب سے عام ہے، جبکہ اووری، منہ، رحم کے نچلے حصے اور بڑی آنت کا کینسر بھی رپورٹ کیا جاتا ہے۔
  • بچوں میں خون کا سرطان (لیوکیمیا) اور نوعمر افراد میں ہڈیوں کا کینسر زیادہ پایا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی، پان، گٹکا، چھالیہ، نسوار، جنک فوڈ اور ورزش نہ کرنا کینسر کے کیسز میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ صحت مند طرز زندگی، متوازن غذا، باقاعدگی سے طبی معائنہ اور آلودگی سے بچاؤ کے اقدامات اس بیماری کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔

اس عالمی دن کے موقع پر مختلف سیمینارز، آگاہی مہمات اور واکس کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ عوام میں اس بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کینسر کی جلد تشخیص ہو جائے تو اس کا مؤثر علاج ممکن ہے، جس سے لاکھوں زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔

MYK News

Recent Posts

بھارت نے سکھوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، امرتسر پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کا دعویٰ

راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) — ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک ہنگامی پریس بریفنگ میں…

11 منٹس ago

بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر سوالات، پاکستانی دفاعی برتری عالمی توجہ کا مرکز

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ) — حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں بھارتی فوج کی کارکردگی عالمی سطح پر زیرِ…

1 گھنٹہ ago

دشمن کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہیں، پاک بحریہ کا دوٹوک اعلان

کراچی  (ایم وائے کے نیوز) — پاک بحریہ نے بھارت کی ممکنہ جارحیت کے پیش نظر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے…

3 گھنٹے ago

نارنگ منڈی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

لاہور (ایم وائے کے نیوز) — لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی کے قریب پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی جاسوس…

5 گھنٹے ago

بھارت نے بحری محاذ پر دباؤ بڑھا دیا، بحری بیڑہ کراچی کے قریب پہنچ گیا: برطانوی اخبار

اسلام آباد/نئی دہلی — پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے، برطانوی اخبار ٹیلی…

6 گھنٹے ago

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

اسلام آباد — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی پیرول پر رہائی کے لیے…

15 گھنٹے ago