والدین کے اسمارٹ فون کے استعمال کے بچوں پر اثرات – تحقیق کے نتائج

امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ والدین کے اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال کا براہ راست اثر بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر پڑتا ہے، جس سے ان کے غیر مناسب مواد دیکھنے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ جو والدین اسکرینز پر زیادہ وقت گزارتے ہیں، ان کے بچوں میں غیر مناسب آن لائن مواد دیکھنے کا امکان 11 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
اگر بچے سونے کے کمرے میں اسمارٹ فون استعمال کریں تو ان کے نامناسب مواد تک پہنچنے کا خطرہ 44 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔  کھانے کے دوران والدین کے فون استعمال کرنے سے بچوں میں غیر مناسب مواد دیکھنے کے امکانات 19 سے 26 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں جبکہ سونے کے کمرے میں اسمارٹ فونز کے استعمال کا بچوں کی آن لائن عادات پر سب سے زیادہ منفی اثر ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے اسمارٹ فون کے استعمال کو محدود کریں، خاص طور پر بچوں کے سامنےاور کھانے کے دوران فون کے استعمال سے گریز کریں تاکہ بچوں کو بہتر خاندانی ماحول مل سکے۔ بچوں کے سونے کے کمرے میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی لگائیں تاکہ وہ غیر ضروری یا نقصان دہ مواد سے محفوظ رہیں۔

یہ تحقیق BMC Pediatrics نامی سائنسی جرنل میں شائع ہوئی، جس میں والدین کے ڈیجیٹل رویے اور بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کے درمیان تعلق کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

MYK News

Recent Posts

بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…

10 گھنٹے ago

فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…

11 گھنٹے ago

پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی، بھارتی فوجی تنصیبات ہدف پر ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے…

11 گھنٹے ago

پاکستان کا نیا جنگی ترانہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر” ریلیز

لاہور: پاکستان میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک نیا ملی نغمہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر" جاری کر…

12 گھنٹے ago

پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے 2 روز کے لیے بند، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے…

13 گھنٹے ago

بھارت کا ڈرون بھیجنے کا مقصد کیا ہے ؟ سابق مشیرقومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد: سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے…

13 گھنٹے ago