کھجور اپنی غذائی اہمیت اور صحت بخش فوائد کی وجہ سے ایک منفرد غذا سمجھی جاتی ہے۔ اس میں وٹامنز، معدنیات، اور اینٹی آکسیڈنٹس کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے، جو جسم کو طاقت اور توانائی فراہم کرتی ہیں۔
سردیوں میں کھجور اور دودھ کا امتزاج جسم کو مزید مضبوط اور صحت مند رکھنے کا ایک لاجواب طریقہ ہے۔ دودھ میں موجود پروٹین اور چکنائی، کھجور کی توانائی بڑھانے والی خصوصیات کے ساتھ مل کر ایک ایسا شاندار کومبو بناتے ہیں جو سردی کے موسم میں آپ کو متحرک اور توانا رکھتا ہے۔
کھجور میں موجود فائبر اور قدرتی مٹھاس نہ صرف توانائی بڑھاتی ہے بلکہ ہاضمے کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ جب دودھ کے ساتھ کھجور کو استعمال کیا جائے تو یہ مرکب ہاضمے کے عمل کو سست کرتا ہے، جس سے پروٹین اور چکنائی کا جذبہ زیادہ بہتر ہو جاتا ہے۔
یہ امتزاج دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہے، کیونکہ یہ پوٹاشیم اور کیلشیم جیسے اہم اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ غذائی اجزاء دل کی بیماریوں اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور خون کی بہتر گردش کو فروغ دیتے ہیں۔
سردیوں میں کھجور اور دودھ کا استعمال نہ صرف صحت بخش ہے بلکہ یہ توانائی کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔
اسلام آباد — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی پیرول پر رہائی کے لیے…
نئی دہلی — بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے پاکستان پر مبینہ حملے سے متعلق جھوٹے دعووں نے بھارتی…
نئی دہلی — پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر…
افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بقلم کاشف شہزاد جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان…
نئی دہلی: الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے پاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار جوابی کارروائی کے کئی…