Categories: صحت

پنجاب بھر میں ڈینگی کے کتنے مریض زیر علاج ہیں؟

ایک واضح تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

ڈینگی کے وار پورے ملک میں جاری ہیں۔ ملک بھر سے ڈینگی کے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے کل دس مریض زیر علاج ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ  پنجاب میں  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  ڈینگی کا ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ نئے سال کے پہلے تین روز  کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی کے کل  تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک رپورٹ ہونے والے تینوں مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔یاد رہے گذشتہ روز سیکرٹری صحت نے کہا تھا کہ ڈینگی سے بچنے کیلئے شہری ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔

جبکہ دوسری جانب موسمیاتی تبدیلیوں اور بہت ساری دوسری وجوہات کی بنیاد  ملک بھر میں کئی امراض  کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ بہت سارے امراض جان لیوا بھی ثابت ہوئے۔ اسی کے پیش نظر صوبہ  سندھ میں مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہونے والی اموات کے اعداد و شماری جاری کر دیئے گئے تھے۔ جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق صوبےمیں سال  2023 میں  ملیریا کے 5 لاکھ 59 ہزار 515 کیسز رپورٹ ہوئے  تھے۔

 

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago