Categories: صحت

جوانوں میں  کینسر کا خطرہ بڑھانے والے غذائیں

آنتوں کا کینسر عالمی سطح پر تیسری سب سے عام قسم کا کینسر بن چکا ہے اور اس کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

جوانوں میں  کینسر کا خطرہ بڑھانے والے غذائیں

حالیہ تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ مغربی غذائیں، خصوصاً جنک فوڈ، آنتوں کے کینسر اور دیگر امراض کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتی ہیں۔ آنتوں کا کینسر عالمی سطح پر تیسری سب سے عام قسم کا کینسر بن چکا ہے اور اس کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

آئرلینڈ کی کورک یونیورسٹی کالج کی ایک تحقیق کے مطابق، فاسٹ فوڈ اور جنک فوڈ کے زیادہ استعمال سے آنتوں میں موجود بیکٹیریا کی ساخت اور ان کے افعال میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں۔ تحقیق کے دوران فائبر، نباتاتی غذا، پروٹین سے بھرپور غذا اور مغربی غذاؤں کا موازنہ کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ مغربی غذائیں، خصوصاً فاسٹ فوڈ، میں چکنائی اور چینی کی زیادتی کی وجہ سے آنتوں کے امراض اور کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

دوسری طرف، پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذاؤں کے استعمال سے دل کے امراض، آنتوں کے امراض اور ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ صحت بخش غذائیں معدے میں موجود بیکٹیریا پر مثبت اثر ڈالتی ہیں اور صحت کو بہتر بناتی ہیں۔

یہ تحقیق جرنل نیچر ریویوز مائیکرو بائیولوجی میں شائع ہوئی ہے۔

مزید برآں، مئی 2024 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق نے بتایا کہ رات گئے کھانا کھانے کی عادت بھی آنتوں کے کینسر کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے۔ ہفتے میں صرف چار دن رات کو دیر سے کھانا کھانے سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ 46 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا کہ رات کو کھانا کھانے سے دماغ اور معدے کے درمیان وقت کے فرق کی وجہ سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جوان افراد میں اس قسم کے کینسر کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ نتائج اس بات پر زور دیتے ہیں کہ صحت بخش غذائیں اپنانا اور کھانے کے اوقات کا خیال رکھنا بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago