لاہور: پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے 8 فروری کو مینارِ پاکستان میں جلسے کے لیے دائر درخواست پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست پر آج ہی فیصلہ سنانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو شام 5 بجے تک فیصلہ سنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ دوران سماعت جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ"جی چیف سیکرٹری صاحب، کیا آپ نے دیکھا ہے کہ ان کی درخواست 29 جنوری کو موصول ہوئی؟” "اگر 8 فروری کے لیے جلسہ کرنا ہے تو انہیں تیاری کا وقت ہی نہیں ملے گا۔”
چیف سیکرٹری پنجاب اختر زمان اور ڈپٹی کمشنر لاہور عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف سیکرٹری نے عدالت کو یقین دہانی کرائی:
"جو بھی عدالت کا حکم ہوگا، میں اس پر مکمل عملدرآمد کراؤں گا۔”اس پر جسٹس فاروق حیدر نے چیف سیکرٹری کے بیان کو "قابلِ تعریف” قرار دیتے ہوئے کہا: "ہمیں آپ سے یہی توقع ہے۔”عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر لاہور بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، جبکہ عدالت نے اس معاملے پر شام 5 بجے تک حتمی فیصلہ سنانے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے…
لاہور: پاکستان میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک نیا ملی نغمہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر" جاری کر…
لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے…
اسلام آباد: سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے…