جمعہ, مئی 9, 2025, 9:46 صبح
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ایرانی میزائلوں کی روس کو فراہمی، جلد متوقع، تربیتی عمل مکمل:یورپی انٹیلی جنس کا دعویٰ

روسی اہلکاروں نے فتح-360 دفاعی نظام کو چلانے کا طریقہ سیکھنے کے لیے ایران کا دورہ کیا

in اہم خبریں
0 0
ایرانی میزائلوں کی روس کو فراہمی، جلد متوقع، تربیتی عمل مکمل:یورپی انٹیلی جنس کا دعویٰ

ایرانی میزائلوں کی روس کو فراہمی، جلد متوقع، تربیتی عمل مکمل:یورپی انٹیلی جنس کا دعویٰ

Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایرانی میزائلوں کی روس کو فراہمی، جلد متوقع، تربیتی عمل مکمل:یورپی انٹیلی جنس کا دعویٰ

یورپی انٹیلی جنس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ درجنوں روسی فوجی اہلکاروں کو ایران میں قریبی فاصلے تک مار کرنے والے فتح-360 بیلسٹک میزائل سسٹم کے استعمال کی تربیت دی گئی ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دو یورپی انٹیلی جنس ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ روس کو جلد ہی سیکڑوں سیٹلائٹ گائیڈڈ ہتھیار فراہم کیے جانے کی توقع ہے جو وہ یوکرین کے خلاف جنگ میں استعمال کرے گا۔

انٹیلی جنس حکام نے حساسیت کے باعث نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ 13 دسمبر کو تہران میں روسی وزارت دفاع کے نمائندوں نے ایرانی حکام کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ ایران کی سرکاری ایرو اسپیس انڈسٹریز آرگنائزیشن (اے آئی او)، جو کہ ابابیل کے نام سے بھی جانی جاتی ہے،اور جس کے تیار کردہ مزائیل فتح-360 اور دوسرے بیلسٹک میزائل سسٹمز کے لیے کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ روسی اہلکاروں نے فتح-360 دفاعی نظام کو چلانے کا طریقہ سیکھنے کے لیے ایران کا دورہ کیا۔ اس سسٹم کی صلاحیت ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ 120 کلومیٹر (75 میل) تک میزائل اور 150 کلوگرام بارود کو لے جا سکتا ہے۔

امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے کہا کہ اگر ایران اس طرح کے ہتھیاروں کی منتقلی میں آگے بڑھتا ہے تو امریکا، اس کے نیٹو اتحادی، اور جی 7 پارٹنرز اس کے خلاف فوری اور سخت اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ اقدام یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کے لیے ایران کی حمایت میں اضافے کی واضح علامت ہوگا۔

روس کی وزارت دفاع نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، جبکہ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے ایک بیان میں کہا کہ ایران نے روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں طویل مدتی اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے، جس میں فوجی تعاون بھی شامل ہے۔ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ ایران اخلاقی بنیادوں پر یوکرین کے تنازع میں استعمال ہونے والے میزائلوں سمیت کسی بھی ہتھیار کی منتقلی سے گریز کرتا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تصدیق سے انکار کیا کہ ایران روسی فوجی اہلکاروں کو فتح-360 کے استعمال کی تربیت دے رہا ہے یا وہ یوکرین کے خلاف اس کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع نے روس کو فتح-360 میزائلوں کی متوقع ترسیل کے لیے کوئی مخصوص وقت نہیں بتایا لیکن کہا کہ یہ جلد ہی ہو جائے گی۔ ایک اور یورپی ایجنسی کے انٹیلی جنس ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ روس نے ایرانی میزائل سسٹم کے استعمال کی تربیت کے لیے اپنے فوجی ایران بھیجے ہیں۔

Tags: #RussiaIranCooperation#BallisticMissileTraining#Fateh360Missiles#MilitaryAlliance#SecretMilitaryDeal#UkraineConflict#IntelligenceReports#IranMissileTransfer#RussianTroopsInIran#GeopoliticalTensions
Previous Post

لائف بوائے کی تشہیر میں گمراہ کن دعوے، 6 کروڑ کا جرمانہ عائد

Next Post

وادی تیراہ میں پاک فوج کا جواں بہادر افسر دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید

مزیدخبریں

اہم خبریں

بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

05/08/2025
اہم خبریں

فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

05/08/2025
اہم خبریں

پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی، بھارتی فوجی تنصیبات ہدف پر ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

05/08/2025
اہم خبریں

پاکستان کا نیا جنگی ترانہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر” ریلیز

05/08/2025
اہم خبریں

پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے 2 روز کے لیے بند، نوٹیفکیشن جاری

05/08/2025
اہم خبریں

بھارت کا ڈرون بھیجنے کا مقصد کیا ہے ؟ سابق مشیرقومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف

05/08/2025
Next Post
وادی تیراہ میں پاک فوج کا جواں بہادر افسر دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید

وادی تیراہ میں پاک فوج کا جواں بہادر افسر دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

05/08/2025

فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

05/08/2025

پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی، بھارتی فوجی تنصیبات ہدف پر ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

05/08/2025

پاکستان کا نیا جنگی ترانہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر” ریلیز

05/08/2025

پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے 2 روز کے لیے بند، نوٹیفکیشن جاری

05/08/2025

بھارت کا ڈرون بھیجنے کا مقصد کیا ہے ؟ سابق مشیرقومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف

05/08/2025

اگست 2024
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
« جولائی   ستمبر »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist