دنیا بھر میں لاکھوں افراد روزانہ جہاز، ٹرین، بس یا کار کے ذریعے سفر کرتے ہیں، لیکن جہاں سہولت اور رفتار اہم ہوتی ہے، وہیں سلامتی بھی نظرانداز نہیں کی جا سکتی۔ اگر خدانخواستہ کوئی حادثہ ہو جائے تو سیٹ کا درست انتخاب جان بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ مختلف ماہرین اور تحقیقی رپورٹس کے مطابق، ہر سواری میں کچھ مخصوص سیٹیں نسبتاً زیادہ محفوظ سمجھی جاتی ہیں۔
ہوائی جہاز:
اگرچہ فضائی سفر کو سب سے محفوظ مانا جاتا ہے، مگر حادثے کی صورت میں مسافروں کی بقا کا انحصار ان کی نشست پر بھی ہوتا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق جہاز کے پچھلے حصے میں بیٹھے مسافروں کی شرحِ اموات 32 فیصد، درمیانی حصے میں 39 فیصد اور اگلے حصے میں 38 فیصد ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق، جہاز کے پچھلے حصے کی درمیانی سیٹ سب سے زیادہ محفوظ مانی جاتی ہے، جہاں اموات کی شرح صرف 28 فیصد رہی۔
ٹرین:
ٹرین کے سفر میں درمیان کے ڈبے زیادہ محفوظ تصور کیے جاتے ہیں۔ اگر تصادم سامنے یا پیچھے سے ہو تو ابتدائی اور آخری ڈبے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، جبکہ چھٹے، ساتویں یا آٹھویں ڈبے نسبتاً محفوظ ہوتے ہیں کیونکہ وہ جھٹکوں کے درمیان میں ہوتے ہیں۔
بس:
بس کے سفر میں درمیانی حصے کی اندرونی سیٹیں زیادہ محفوظ مانی جاتی ہیں۔ اگلی دو قطاریں خطرے میں سمجھی جاتی ہیں، خاص طور پر سامنے سے ٹکر کی صورت میں۔ اسی طرح پچھلی نشستیں بھی کم محفوظ ہوتی ہیں، کیونکہ پیچھے سے ٹکر کا امکان رہتا ہے۔
کار:
ذاتی کار میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سب سے محفوظ نشست ڈرائیور کے پیچھے والی سیٹ یا پچھلی درمیانی سیٹ سمجھی جاتی ہے، کیونکہ سامنے کی ٹکر کی صورت میں یہ سیٹیں نسبتاً کم متاثر ہوتی ہیں۔
بحری جہاز:
کروز یا بحری جہاز میں درمیانی اور نچلی منزلوں کے کیبن محفوظ تصور کیے جاتے ہیں، کیونکہ یہاں حرکت اور طوفان کے اثرات کم محسوس ہوتے ہیں۔ البتہ کچھ ماہرین اوپری منزلوں کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ جہاز کے ڈوبنے کی صورت میں وہ دیر سے متاثر ہوتی ہیں۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…