واشنگٹن: سائنسدانوں نے حال ہی میں دریافت ہونے والی ایک نئی مینڈک کی قسم کا نام مشہور ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے نام پر رکھ دیا ہے۔ جبکہ اس کا سائنسی نام فائلوناسٹیس ڈی کیپریوئی ہے۔ یہ منفرد مینڈک ایکواڈور کے صوبے ایل اورو کے مغربی پہاڑی جنگلات میں پایا جاتا ہے۔ جسامت کے لحاظ ست یہ عام مینڈکوں کے مقابلے میں چھوٹا ہے جبکہ رنگت کتھئی اور جسم پر گہرے رنگ کے دھبے ہیں۔ اس کا مسکن 1330 سے 1705 میٹر پر گھنے جنگلات ہیں
اس مینڈک پر کیتھولک یونیورسٹی آف ایکواڈور، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ڈائیورسٹی اور سان فرانسسکو یونیورسٹی آف کوئیٹو (USFQ) نے تحقیق کی۔ لیونارڈو ڈی کیپریو کے ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کو سراہتے ہوئے سائنسدانوں نے یہ اعزازی طور مینڈک کا نام ان کے نام پر رکھا ہے۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…