لاہور / کراچی — ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں جاری گرمی کی لہر میں کل سے کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، ہوا میں نمی کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔ دوسری جانب پنجاب میں ہیٹ ویو کی شدت برقرار ہے۔ پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے ترجمان کے مطابق بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی شدت میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کے لیے گرمی کی یہ لہر خاص طور پر خطرناک ہو سکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے چولستان سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں، جبکہ تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی زیادہ پئیں، اور دھوپ میں جاتے وقت سر ڈھانپنے سمیت حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…