مدینہ منورہ کے زائرین کے لیے خوشخبری
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی پر ایک سال کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ اب زائرین پورے سال میں کئی بار نوافل ادا کر سکتے ہیں۔
تاہم، ریاض الجنہ میں داخلے اور نوافل ادا کرنے کے لیے نسک موبائل ایپ کے ذریعے پرمٹ لینا ضروری ہوگا۔
نئے نظام کے مطابق، زائرین ہر 20 منٹ میں نسک ایپ کے ذریعے نیا پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت مسجد نبوی ﷺ میں موجود زائرین کے لیے بھی دستیاب ہے، جو موبائل ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لے کر نوافل ادا کر سکیں گے۔
یہ فیصلہ زائرین کو زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی پیرول پر رہائی کے لیے…
نئی دہلی — بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے پاکستان پر مبینہ حملے سے متعلق جھوٹے دعووں نے بھارتی…
نئی دہلی — پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر…
افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بقلم کاشف شہزاد جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان…
نئی دہلی: الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے پاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار جوابی کارروائی کے کئی…