26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے آئینی بنچ کے سامنے مقرر

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم آئینی بینچ 27 جنوری کی صبح ساڑھے نو بجے کیس کی سماعت کرے گا

اسلام آباد: سپریم کورٹ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کردی، 27 جنوری کو آٹھ رکنی آئینی بینچ اس اہم کیس کی سماعت کرے گا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم آئینی بینچ 27 جنوری کی صبح ساڑھے نو بجے کیس کی سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔
اسی دوران سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس کو بھی سماعت کے لیے 28 جنوری کو مقرر کردیا ہے۔ اس کیس کی سماعت سات رکنی آئینی بینچ کرے گا جس کی سربراہی بھی جسٹس امین الدین خان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے دفتر نے وکلاء کو بذریعہ ایس ایم ایس ان کیسز کے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
علاوہ ازیں، سپریم کورٹ نے آئینی بینچ اور ریگولر بینچ کے دائرہ اختیار کے معاملے میں کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر رجسٹرار جوڈیشل کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، اور اس سلسلے میں ویب سائٹ پر کاز لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔
اس کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔
مزید برآں، آج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے اسی معاملے پر سماعت کی۔

 

web

Recent Posts

بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…

6 گھنٹے ago

فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…

7 گھنٹے ago

پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی، بھارتی فوجی تنصیبات ہدف پر ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے…

7 گھنٹے ago

پاکستان کا نیا جنگی ترانہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر” ریلیز

لاہور: پاکستان میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک نیا ملی نغمہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر" جاری کر…

8 گھنٹے ago

پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے 2 روز کے لیے بند، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے…

9 گھنٹے ago

بھارت کا ڈرون بھیجنے کا مقصد کیا ہے ؟ سابق مشیرقومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد: سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے…

9 گھنٹے ago