لاہور ہائیکورٹ؛ پیکا ترمیمی ایکٹ کی شقوں پر عملدرآمد روکنے کی درخواست مسترد
لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کی شقوں پر عمل درآمد روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فوری طور پر اس ایکٹ کی مختلف شقوں پر عمل درآمد روکنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تمام فریقین کے موقف سنے جائیں گے، پھر فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت نے تمام فریقین کو 3 ہفتوں کے اندر جواب دینے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
صحافی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی نے پیکا ترمیمی بل منظور کیا تھا، جسے فاسٹ ٹریک کرنے کے لیے اسمبلی کے اپنے قواعد معطل کر دیے گئے تھے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت جعلی معلومات پھیلانے پر 3 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ ماضی میں پیکا کو خاموش ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اس نئے قانون سے ملک میں باقی بچی ہوئی آزادی بھی ختم ہو جائے گی۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں سے مشورے کے بغیر پیش کیا گیا۔ یہ بل آئین میں دی گئی آزادی اظہار کو شدید متاثر کرتا ہے اور غیر آئینی ہے۔
عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور اس ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کو درخواست کے حتمی فیصلے تک روک دیا جائے۔
اسلام آباد — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی پیرول پر رہائی کے لیے…
نئی دہلی — بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے پاکستان پر مبینہ حملے سے متعلق جھوٹے دعووں نے بھارتی…
نئی دہلی — پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر…
افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بقلم کاشف شہزاد جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان…
نئی دہلی: الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے پاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار جوابی کارروائی کے کئی…