راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سندھ میں پارٹی قیادت میں تبدیلی کی ہدایت جاری کر دی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے بلایا گیا، جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ حکام نے بھی کی۔ ملاقات کے دوران عمران خان نے سندھ میں قیادت کی تبدیلی کی منظوری دی، اور امکان ہے کہ کراچی میں عالمگیر خان کو اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔
مزید برآں، عمران خان نے کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ یہ تبدیلیاں سندھ میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو اور پارٹی کی پوزیشن مستحکم کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) — ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک ہنگامی پریس بریفنگ میں…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ) — حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں بھارتی فوج کی کارکردگی عالمی سطح پر زیرِ…
کراچی (ایم وائے کے نیوز) — پاک بحریہ نے بھارت کی ممکنہ جارحیت کے پیش نظر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) — لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی کے قریب پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی جاسوس…
اسلام آباد/نئی دہلی — پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے، برطانوی اخبار ٹیلی…
اسلام آباد — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی پیرول پر رہائی کے لیے…