Categories: پاکستان

کسی کا کوئی خط موصول نہیں ہوا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ انہیں کسی کا کوئی خط موصول نہیں ہوا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ "اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوا دوں گا۔”آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور اسے مزید آگے بڑھنا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھے جانے کی خبر سامنے آئی تھی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا تھا کہ  عمران خان نے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھا، جس میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کے معاملے پر بات کی گئی ہے۔اس پر سکیورٹی ذرائع نے کہا تھاکہ آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، انہیں ایسے کسی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھ کر پالیسیوں میں تبدیلی کی درخواست کی تھی، مگر ان خطوں پر بھی سیکیورٹی اداروں نے کسی ردِعمل کا اظہار نہیں کیا تھا۔

MYK News

Recent Posts

پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے معطل

نئی دہلی — پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر…

10 منٹس ago

افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بقلم کاشف شہزاد جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے…

5 گھنٹے ago

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان…

6 گھنٹے ago

پاکستان کے پاس جوابی کارروائی کے کئی آپشن لیکن پاکستان کی کوشش کیا ہوگی؟ : الجزیرہ تجزیہ

نئی دہلی: الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے پاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار جوابی کارروائی کے کئی…

6 گھنٹے ago

خطیب خطبہ جمعہ میں جذبہ جہاد کو اجاگر کریں، مفتی تقی عثمانی کی اپیل

کراچی: معروف عالم دین اور اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی نے مساجد کے آئمہ و خطباء سے اپیل کی ہے…

6 گھنٹے ago

بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…

20 گھنٹے ago