Categories: پاکستان

کراچی میں ایک اور شہری جان سے گیا، رواں سال ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 108 ہوگئی

کراچی: (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ایک اور ٹریفک حادثہ جان لیوا ثابت ہوا، جس کے بعد رواں سال 2025 میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 108 تک پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق تازہ حادثہ کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں پیش آیا، جہاں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو ورکرز کے مطابق حادثہ ایک ڈمپر کی ٹکر سے پیش آیا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ڈمپر کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں سال 2024 کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 482 افراد جاں بحق اور 410 زخمی ہوئے تھے۔ رواں سال کے ابتدائی مہینوں میں ہی اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے، جس کی بنیادی وجوہات میں تیز رفتاری، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور بھاری گاڑیوں کی شہر میں آزادانہ نقل و حرکت شامل ہیں۔

کراچی میں مسلسل بڑھتے حادثات کے پیش نظر سندھ حکومت نے دن کے وقت شہر میں ڈمپروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نئے احکامات کے تحت ڈمپروں کو صرف رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات کی ضرورت ہے، تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کو کم کیا جا سکے۔

MYK News

Recent Posts

بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…

11 گھنٹے ago

فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…

12 گھنٹے ago

پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی، بھارتی فوجی تنصیبات ہدف پر ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے…

12 گھنٹے ago

پاکستان کا نیا جنگی ترانہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر” ریلیز

لاہور: پاکستان میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک نیا ملی نغمہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر" جاری کر…

13 گھنٹے ago

پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے 2 روز کے لیے بند، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے…

14 گھنٹے ago

بھارت کا ڈرون بھیجنے کا مقصد کیا ہے ؟ سابق مشیرقومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد: سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے…

14 گھنٹے ago