گرج چمک کے ساتھ بارش، طوفانی ہواؤں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری

سلام آباد 18 فروری 2025: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) نے 18 سے 22 فروری کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، طوفانی ہواؤں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں19 تا 21 فروری  پوٹھوہار ریجن، بالائی اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش متوقع ہے جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 18 تا 20 فروری  شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اور برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 19 اور 20 فروری کے درمیان مطلع ابرآلود، بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ سندھ میں زیادہ تر موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) کے مطابق 21 سے 22 فروری کے درمیان ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

متعلقہ اداروں کوہدایات جاری کی گئی ہے کہ موسم کی ممکنہ صورتحال کےمطابق اقدامات یقینی بنائیں اور شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی اپڈیٹس پر نظر رکھیں۔

MYK News

Recent Posts

پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لئے مکمل بحال

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان کی فضائی حدود کو ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور…

11 گھنٹے ago

پاکستان اور بھارت میں سیز فائر ہوگیا، اسحاق ڈار کی تصدیق

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بالآخر سیز فائر پر…

11 گھنٹے ago

الفتح میزائل کی لانچ پاکستان کے شہید بچوں کے نام

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان نے اپنے دفاعی ردعمل کے طور پر داغے گئے الفتح میزائل کو…

18 گھنٹے ago

پاکستان کی جوابی کارروائی، بھارت نے نقصانات کا اعتراف کرلیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) — پاکستان کی حالیہ جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے آخرکار اپنے متعدد فضائی اڈوں پر…

18 گھنٹے ago

بھارت کو پاکستان کے بھر پور جواب کے بعد سابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) — پاک فوج کے سابق کور کمانڈر کوئٹہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف غفور نے بھارت…

18 گھنٹے ago

پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا

لاہور (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی ملٹری…

18 گھنٹے ago