کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔ اوپنر ول ینگ اور کپتان ٹام لیتھم نے شاندار سنچریاں اسکور کیں، جبکہ مڈل آرڈر میں گلین فلپس نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعے کو 300 سے تجاوز کروایا۔
ول یونگ 113 گیندوں پر 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹام لیتھم 104 گیندوں پر 118 رنز کی اننگز کھیلی، گلین فلپس نے 61 رنز کی اننگز کھیل۔ جبکہ کین ولیمسن ایک رن بنا کر نسیم شاہ کا نشانہ بنے، ڈیرل مچل 10 رنز بنا کر حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے۔پاکستانی باؤلرز نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے، تاہم نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسپنر ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، امید کی جارہی تھی کہ پاکستانی باؤلرز نیوزی لینڈ کو کم سے کم اسکور پر محدود کر پائیں گے، مگر کیویز کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 321 رنز درکار ہیں، اور اب نظریں پاکستانی بلے بازوں پر ہوں گی کہ کیا وہ اس بڑے ہدف کا تعاقب کر پائیں گے؟
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے…
لاہور: پاکستان میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک نیا ملی نغمہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر" جاری کر…
لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے…
اسلام آباد: سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے…