نارووال: وفاقی وزیر احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی حالیہ بحث میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نمائندے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ انہیں 145 کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے کامیابی ملی۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل آکسفورڈ یونیورسٹی لندن میں ایک مباحثہ منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے بانی کی حمایت کرنے والا ایک نوجوان ان کا دفاع کر رہا تھا، جبکہ انہیں بھی موقع ملا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے طرزِ سیاست پر بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس بحث کے بعد ووٹنگ ہوئی، جس میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو 145 ووٹ ملے، جبکہ انہیں 184 ووٹ حاصل ہوئے، یوں انہیں واضح کامیابی حاصل ہوئی۔
احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک میں نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا اور اسی سوچ سے متاثر ہو کر ایک نوجوان نے ان پر حملہ کیا تھا، جس کی گولی آج بھی ان کے جسم میں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے جمہوری حق ہے، مگر تنقید کو معیاری اور مہذب ہونا چاہیے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سے ملنے والے 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں جمع کروانے کے بجائے ایک نجی شخصیت کو واپس دے دیے گئے۔ "ایسا کرنے پر کیا وہ سیاسی قیدی ہیں یا ایک مجرم؟” احسن اقبال نے سوال اٹھایا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے مباحثے کو چند ماہ بعد سوشل میڈیا پر اچھال کر پی ٹی آئی کے حامیوں نے اپنے ہی لیڈر کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحث میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کو مسترد کر چکے ہیں۔
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے…
لاہور: پاکستان میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک نیا ملی نغمہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر" جاری کر…
لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے…
اسلام آباد: سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے…