پاکستان سوزوکی موٹرز نے اپنی مقبول گاڑی "آلٹو” کا نیا ماڈل جدید فیچرز کے ساتھ متعارف کروا دیا ہے، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ کمپنی کے مطابق نئے ماڈل میں متعدد ڈیزائن تبدیلیوں اور فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں ABS بریکس، پاور ونڈوز، سیٹ بیلٹ الارم، ISOFix چائلڈ سیٹ اینکرز اور دیگر حفاظتی سہولیات شامل ہیں۔
کمپنی کے مطابق پچھلے دروازے پر ایمبلم کی جگہ میں تبدیلی کی گئی ہے، جبکہ تمام ویرینٹس میں سیفٹی فیچرز جیسے سیٹ بیلٹ ریمائنڈر، فرنٹ سیٹ بیلٹ پری ٹینشنر، ISO-FIX اینکرز، اور بیک ڈور گارنش شامل کیے گئے ہیں۔ VXR MT اور VXR AGS ماڈلز میں پاور ونڈوز کے سوئچز کی لائٹنگ، فرنٹ و ریئر پاور ونڈوز، ڈرائیور ونڈو کے لیے سیفٹی پنچ گارڈ، اور آٹو ونڈو اپ/ڈاؤن جیسی سہولیات بھی شامل کی گئی ہیں۔ جبکہ سائیڈ ٹرن لیمپ صرف AGS ویریئنٹ میں فراہم کیا گیا ہے۔
ان اپ گریڈز کے ساتھ کمپنی نے قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے:
آلٹو VXR MT کی قیمت 27,07,000 روپے سے بڑھا کر 28,27,000 روپے کر دی گئی ہے (1,20,000 روپے اضافہ)
آلٹو VXR AGS کی قیمت 28,94,000 روپے سے بڑھا کر 29,89,000 روپے کر دی گئی ہے (95,000 روپے اضافہ)
آلٹو VXL AGS کی قیمت 30,45,000 روپے سے بڑھا کر 31,40,000 روپے ہو گئی ہے (95,000 روپے اضافہ)
نئی دہلی (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان کی جانب سے مار گرائے گئے دوسرے بھارتی رافیل طیارے کی بھی…
راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) — ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک ہنگامی پریس بریفنگ میں…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ) — حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں بھارتی فوج کی کارکردگی عالمی سطح پر زیرِ…
کراچی (ایم وائے کے نیوز) — پاک بحریہ نے بھارت کی ممکنہ جارحیت کے پیش نظر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) — لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی کے قریب پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی جاسوس…
اسلام آباد/نئی دہلی — پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے، برطانوی اخبار ٹیلی…