چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے اعلان کیا ہے کہ گندم کی قیمت میں 3400 روپے فی من سے کمی ہو کر اب 2600 روپے فی من تک آ گئی ہے، جس کے بعد آٹے کی قیمت میں فوری طور پر کمی کر دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا جو پہلے 1700 روپے میں فروخت ہو رہا تھا، اب 200 روپے کمی کے بعد 1500 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح کھلے آٹے کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو کی کمی کر دی گئی ہے، جبکہ میدہ اور فائن آٹے کی قیمت 110 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔