لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر ہوگا۔
اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تاہم، اے لیول اور او لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے اور ان پر یہ پابندی لاگو نہیں ہوگی۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ تدریسی سرگرمیاں پیر، 12 مئی سے معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔