راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی خبروں کو جھوٹ اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی جانے والی یہ خبر محض پراپیگنڈا ہے جس کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حدود میں آدم پور کے مقام سے پروجیکٹائل بھارت نے خود فائر کیے اور پاکستان نے کسی قسم کی جارحیت کا ارتکاب نہیں کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی فضائی حدود اور سرحدوں پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے، اور بھارت کی جانب سے کسی بھی کارروائی کی مؤثر نگرانی جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی فضائیہ نے گرائے گئے بھارتی ڈرونز کا معائنہ شروع کر دیا ہے اور ہر مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔