کراچی: معروف عالم دین اور اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی نے مساجد کے آئمہ و خطباء سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے خطبات میں جذبہ جہاد کو اجاگر کریں اور مسلمانوں میں ایمانی جوش و ولولہ پیدا کریں۔
اپنے ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مساجد پر حملے اسلام دشمنی کا کھلا ثبوت ہیں، جو ہر مسلمان کے دل کو دکھاتے ہیں۔ ایسے میں علماء و خطباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ امت کو بیدار کریں اور اسلامی غیرت کو زندہ کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ خطبوں میں آیتِ کریمہ اور دعائے فتح کو موضوع بنایا جائے تاکہ عوام کو دینی جذبات اور قربانی کے جذبے سے سرشار کیا جا سکے۔