نئی دہلی (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان کی جانب سے مار گرائے گئے دوسرے بھارتی رافیل طیارے کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔ معروف عالمی جریدے "دی واشنگٹن پوسٹ” نے بھارتی طیاروں کے ملبے سے متعلق سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز کا تجزیہ کرنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان میں سے کم از کم دو ملبے فرانسیسی ساختہ رافیل جنگی طیاروں کے ہیں، جو بھارتی فضائیہ استعمال کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ویڈیوز میں تباہ شدہ پرزے، طیاروں کے مخصوص ڈھانچے اور سیریل نمبرز دیکھے جا سکتے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ بھارتی رافیل طیارے حالیہ جھڑپوں کے دوران گرائے گئے۔ اس سے قبل بھی ایک بھارتی رافیل طیارے کے ملبے کی عالمی سطح پر تصدیق ہو چکی ہے۔
دوسری جانب پاک فضائیہ نے ایک اور بڑی پیش رفت کرتے ہوئے آج پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرانے کے ٹھوس ثبوت پیش کیے ہیں۔ ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے اسلام آباد میں بین الاقوامی میڈیا کے سامنے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین رافیل سمیت پانچ بھارتی طیارے پاک فضائیہ نے دفاعی کارروائی کے دوران نشانہ بنائے۔
انہوں نے پریزنٹیشن کے دوران بھارتی طیاروں کے سیریل نمبرز، گرنے کی لوکیشنز، اور طیارہ شکن کارروائیوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بھارتی پائلٹس کی آپس کی گفتگو بھی میڈیا کے سامنے پیش کی۔ ایک آڈیو کلپ میں بھارتی رافیل کے فارمیشن کمانڈر کو یہ کہتے سنا گیا: "ہمارا ایک ممبر مسنگ ہے، فضا میں ایک دھماکہ سنا ہے۔”
ایئر وائس مارشل نے بتایا کہ 7 مئی کی شب پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع کے لیے 42 جنگی طیارے تعینات کیے گئے تھے۔ ان میں سے ایک اسکواڈرن نے بھارتی فضائیہ کی مداخلت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے لائن آف کنٹرول (LOC) سے تقریباً 54 میل دور سری نگر کے قریب ایک رافیل طیارہ مار گرایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام گرائے گئے بھارتی طیاروں کی الیکٹرانک شناخت مکمل کر لی گئی ہے اور اس حوالے سے تصاویر، جغرافیائی نقشے، اور ریڈیو کمیونیکیشنز عالمی میڈیا اور اداروں کے سامنے رکھ دیے گئے ہیں تاکہ بھارتی حکومت اور میڈیا کی فیک نیوز کا پردہ چاک کیا جا سکے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ تمام کارروائیاں مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی تھیں اور پاکستان کی فضائی خودمختاری کے تحفظ کے لیے کی گئیں۔ انہوں نے بھارتی میڈیا اور حکومتی حلقوں سے اپیل کی کہ وہ زمینی حقائق کو تسلیم کریں اور خطے میں تناؤ کو بڑھانے کے بجائے کشیدگی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان نے اپنے دفاعی ردعمل کے طور پر داغے گئے الفتح میزائل کو…
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) — پاکستان کی حالیہ جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے آخرکار اپنے متعدد فضائی اڈوں پر…
راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) — پاک فوج کے سابق کور کمانڈر کوئٹہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف غفور نے بھارت…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی ملٹری…
راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) — ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک ہنگامی پریس بریفنگ میں…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ) — حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں بھارتی فوج کی کارکردگی عالمی سطح پر زیرِ…