راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) — پاک فوج کے سابق کور کمانڈر کوئٹہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف غفور نے بھارت کے خلاف پاکستان کی جوابی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "فتح قریب ہے”۔ جنرل آصف غفور نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں قوم کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا، "انشاءاللہ پاکستانی قوم کو اللہ کامیابی دے گا۔”
یاد رہے کہ حالیہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جس میں اب تک دو بھارتی ایئر بیسز اور براہموس میزائلوں کے گودام مکمل طور پر تباہ کیے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان کی یہ کارروائیاں دفاعی حکمت عملی کے تحت کی گئی ہیں اور ان کا مقصد ملک کی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف غفور نے اپنے بیان میں پاکستانی عوام کے حوصلے اور افواج پاکستان کی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو ہر محاذ پر منہ کی کھانا پڑے گی اور پاکستانی قوم متحد ہو کر ہر جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے