اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے چند علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خطہ پوٹھوہار، وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ بعض مقامات پر درمیانی سے تیز بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی توقع ہے، جس سے معمولات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔ کل کے موسم کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم دیر، کوہستان، سوات، کوٹلی، مظفرآباد اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد (ایم وائے کے) — انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے…
آرمی چیف جنرل عاصم مُنیر کی قیادت اور پاک فوج کی کامیابی بقلم کاشف شہزاد پہلگام حملے کے بعد بھارتی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان کی فضائی حدود کو ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بالآخر سیز فائر پر…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان نے اپنے دفاعی ردعمل کے طور پر داغے گئے الفتح میزائل کو…