اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی نااہلی کے خلاف فیض آباد کے مقام پر ہونے والے احتجاج کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ایک اور ملزم راجا ماجد پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے عمران خان کی عدم دستیابی کے باعث ان کے خلاف کارروائی آگے نہ بڑھا سکی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی کا اس کیس میں بھی وہی قانونی اسٹیٹس ہے جو دیگر زیر سماعت مقدمات میں ہے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 جون تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو آئندہ تاریخ پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنان پر فیض آباد میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کے الزام میں مختلف مقدمات درج ہیں، جن میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔
پشاور (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور بانی چیئرمین عمران خان کی…
اسلام آباد (ایم وائے کے) — انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے چند علاقوں میں…
آرمی چیف جنرل عاصم مُنیر کی قیادت اور پاک فوج کی کامیابی بقلم کاشف شہزاد پہلگام حملے کے بعد بھارتی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان کی فضائی حدود کو ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور…