پشاور (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنما جنید اکبر کو تحریک اور احتجاج کی قیادت کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے جنید اکبر کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکمل توجہ کے ساتھ تحریک اور احتجاج کو منظم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین نے یہ پیغام سلمان اکرم راجہ اور دیگر پارٹی قیادت تک بھی پہنچا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک سے متعلق فیصلوں اور حکمت عملی میں مکمل اختیار دیا ہے، اور اس تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ انتخابی دھاندلی کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔