ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے ساتھ لازوال دوستی اور اخوت کے جذبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کو "قیمتی بھائی” کہہ کر مخاطب کیا اور پاکستان سے دلی محبت کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں صدر اردوان نے لکھا:
"ترکی اور پاکستان کے درمیان اخوت اور بھائی چارہ، سچی دوستی کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے۔ یہ برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے۔ آپ کے ذریعے میں اپنے دوست اور بھائی پاکستان کو اپنی دلی محبت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں۔”
ترک صدر نے مزید کہا کہ ترکیہ، پاکستان کے امن، سکون اور استحکام کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی قیادت کی اس پالیسی کو سراہا جو مکالمے، مصالحت اور دانشمندی کے ذریعے تنازعات کے حل کو ترجیح دیتی ہے۔
صدر اردوان نے اپنے پیغام کے آخر میں یقین دہانی کرائی:
"ہم اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ترکیہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔”
ایم وائے کے نیوز — بھارت میں پاکستان کی حمایت کرنا ایک بار پھر جرم بن گیا۔ مغربی بنگال کے علاقے…
(ایم وائے کے نیوز) — کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علی مدد…
(ایم وائے کے نیوز) — بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص پر سوشل میڈیا صارفین کی…
ممبئی/اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی قیادت…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے منی بل کی رپورٹ ایوان…
نئی دہلی (ایم وائے کے نیوز) — بھارت نے ایک بار پھر اپنی پرانی ضد دہراتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو…