کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علی مدد جتک کی ریلی پر حملہ، ایک جاں بحق، 10 زخمی۔ ایم پی اے محفوظ رہے

(ایم وائے کے نیوز) — کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علی مدد جتک کی ریلی کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔ نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے ریلی پر فائرنگ کی گئی اور دستی بم پھینکے گئے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔ خوش قسمتی سے ایم پی اے علی مدد جتک حملے میں محفوظ رہے۔

بدھ کے روز علی مدد جتک کی قیادت میں ریلی سریاب کسٹم سے شہر کی طرف رواں دواں تھی کہ بلوچستان یونیورسٹی کے قریب منیر مینگل روڈ سے ریلی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں دستی بم کا استعمال کیا گیا اور فائرنگ بھی کی گئی۔ دھماکے سے رکشہ سواروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی محبوب علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے میں ایک گاڑی اور ایک رکشہ کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے۔

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو چکے ہیں۔

MYK News

Recent Posts

پاکستان کی حمایت میں فیس بک پوسٹ کرنے والا بھارتی شہری گرفتار، انتہا پسندوں کے ہاتھوں بدترین تشدد کا شکار

ایم وائے کے نیوز — بھارت میں پاکستان کی حمایت کرنا ایک بار پھر جرم بن گیا۔ مغربی بنگال کے علاقے…

3 گھنٹے ago

اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے: ترک صدر رجب طیب اردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے ساتھ لازوال دوستی اور اخوت کے جذبے کا اعادہ کرتے ہوئے…

4 گھنٹے ago

آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ پر فلم کا مطالبہ، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کے کردار کیلئےزیر غور نام سامنے آ گئے

(ایم وائے کے نیوز) — بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص پر سوشل میڈیا صارفین کی…

4 گھنٹے ago

6 ممالک نے پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت پر سائبر حملے کئے: ٹائمز آف انڈیا کا دعویٰ

ممبئی/اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی قیادت…

4 گھنٹے ago

اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں منی بل رپورٹ پیش کردی

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے منی بل کی رپورٹ ایوان…

4 گھنٹے ago

رسی جل گئی، بل نہیں گیا: بھارت کی ڈھٹائی برقرار، کشمیر پر پرانی ضد دہرا دی

نئی دہلی (ایم وائے کے نیوز) — بھارت نے ایک بار پھر اپنی پرانی ضد دہراتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو…

5 گھنٹے ago