کورکمانڈر کانفرنس: ملک میں پائیدار استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے ‘عزمِ استحکام’ ناگزیر

ریاست مخالف بیرونی طاقتوں کی حمایت سے جاری ڈیجیٹل دہشتگردی پر تشویش

راولپنڈی: پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آپریشن عزمِ استحکام کو ایک اہم اقدام قرار دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت 265ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں شہداء، پاک فوج، اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کچھ حلقوں کی جانب سے آپریشن عزمِ استحکام پر بلاجواز تنقید کی جا رہی ہے، جس پر فورم نے تشویش کا اظہار کیا۔ فورم کا کہنا تھا کہ یہ قیاس آرائیاں مخصوص مفادات کے تحت کی جا رہی ہیں۔
کانفرنس میں علاقائی سلامتی، خاص طور پر افغانستان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے عزم کا اعادہ کیا گیا
پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء نے ریاست مخالف بیرونی طاقتوں کی سرپرستی میں جاری ڈیجیٹل دہشتگردی پر تشویش کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کانفرنس میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل دہشتگردی کا مقصد جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے سے قوم میں نفاق اور مایوسی پھیلانا ہے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور قوم ان سازشوں سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ انہیں شکست دینے کے لیے پُرعزم اور متحد ہیں۔ کانفرنس نے ملک کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں میں مکمل تعاون کا اعادہ کیا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور معاشی استحکام کے لیے حکومتی کوششوں کی مکمل حمایت کی

web

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

اسلام آباد — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی پیرول پر رہائی کے لیے…

6 گھنٹے ago

"رات فخر سے سوئے، صبح تماشہ بنے”: بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر عوام کا شدید ردعمل

نئی دہلی — بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے پاکستان پر مبینہ حملے سے متعلق جھوٹے دعووں نے بھارتی…

6 گھنٹے ago

پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے معطل

نئی دہلی — پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر…

7 گھنٹے ago

افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بقلم کاشف شہزاد جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے…

11 گھنٹے ago

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان…

12 گھنٹے ago

پاکستان کے پاس جوابی کارروائی کے کئی آپشن لیکن پاکستان کی کوشش کیا ہوگی؟ : الجزیرہ تجزیہ

نئی دہلی: الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے پاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار جوابی کارروائی کے کئی…

13 گھنٹے ago