ارشد شریف قتل کیس،آئی جی اسلام آباد اور جے آئی ٹی سربراہ عدالت طلب

’’44 میٹنگز ہوئیں، میرا ان سے کوئی تعلق نہیں، کچھ ہوا یا نہیں، مجھے وہ بتا دیں۔‘‘ :چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات سے متعلق کیس میں عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور جے آئی ٹی کے سربراہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ اس سماعت میں عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور جے آئی ٹی کے سربراہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے جبکہ اٹارنی جنرل کو بھی 25 جولائی کو عدالتی معاونت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ کینیا میں مقیم دو ملزمان وقار اور خرم، کے ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے پاکستان کی حد تک اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہے۔ کینیا کے ساتھ ایم ایل ایز کے معاملے پر معاہدے کی مشاورت جاری ہے۔ جے آئی ٹی کی 44 میٹنگز ہوئی ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ’’44 میٹنگز ہوئیں، میرا ان سے کوئی تعلق نہیں، کچھ ہوا یا نہیں، مجھے وہ بتا دیں۔‘‘ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ’’وقوعہ کینیا میں ہوا تو جب تک وہاں سے تعاون نہیں ہوتا، کچھ نہیں ہو سکتا۔‘‘

چیف جسٹس نے کہا’’تو پھر یہ کہیں کہ ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔‘‘ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ’’نہیں سر، کچھ پراگرس ہوئی ہے۔ پاکستان میں درج ہونے والے تمام مقدمات کا ریکارڈ لیا گیا ہے۔‘‘ چیف جسٹس نے پوچھا، ’’پھر کیا ہوا؟ حتمی طور پر نتیجہ کیا نکلا ہے؟‘‘ انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل سے کہیں کہ وہ خود عدالت میں پیش ہوں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی۔

web

Recent Posts

بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…

4 گھنٹے ago

فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…

4 گھنٹے ago

پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی، بھارتی فوجی تنصیبات ہدف پر ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے…

5 گھنٹے ago

پاکستان کا نیا جنگی ترانہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر” ریلیز

لاہور: پاکستان میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک نیا ملی نغمہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر" جاری کر…

5 گھنٹے ago

پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے 2 روز کے لیے بند، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے…

6 گھنٹے ago

بھارت کا ڈرون بھیجنے کا مقصد کیا ہے ؟ سابق مشیرقومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد: سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے…

7 گھنٹے ago