بطور جماعت ہم اپیل نہیں کریں گے،پی ٹی آئی کے ساتھ اظہار یکجہتی۔مولانا
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں پر فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ساتھ خیرسگالی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے فیصلے پر حتمی رائے آئینی اور قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے اور اس فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے ساتھ ک اظہار خیر سگالی
کرتے ہوئے اک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا ہونے کی امید کرتے ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے امید ظاہر کی کہ یہ فیصلہ دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات میں بہتری اور تحفظات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات کا ماحول تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک نظرثانی اپیل کا تعلق ہے، جے یو آئی ف بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی، تاہم انفرادی طور پر متاثر ہونے والے افراد اپنے حق کا استعمال کر سکتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بطور جماعت ہم اپیل نہیں کریں گے، لیکن انفرادی طور پر جے یو آئی ف کے اراکین اپنے حقوق استعمال کرنے میں آزاد ہیں۔
راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) — ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک ہنگامی پریس بریفنگ میں…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ) — حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں بھارتی فوج کی کارکردگی عالمی سطح پر زیرِ…
کراچی (ایم وائے کے نیوز) — پاک بحریہ نے بھارت کی ممکنہ جارحیت کے پیش نظر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) — لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی کے قریب پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی جاسوس…
اسلام آباد/نئی دہلی — پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے، برطانوی اخبار ٹیلی…
اسلام آباد — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی پیرول پر رہائی کے لیے…