کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی لہر، 24 گھنٹوں میں 19 لاشیں برآمد

اطلاعات کے مطابق مرنے والے بیشتر افراد نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی لہر، 24 گھنٹوں میں 19 لاشیں برآمد

کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی اور حبس کی لہر جاری ہے جس کے دوران مختلف علاقوں سے 24 گھنٹوں کے دوران 19 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ان میں سے 6 لاشیں لیاری سے ملی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والے بیشتر افراد نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے ہیٹ اسٹروک سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں یا فٹ پاتھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 19 بتائی گئی ہے۔ گزشتہ روز آئی آئی چندریگر روڈ، لیاری چاکیواڑہ بلوچ چوک، لیاری جہاں آباد لاشاری محلہ، سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی فروٹ گیٹ، پرانا گولیمار بے نظیر پارک اور کلفٹن بوٹ بیسن سے 6 افراد کی لاشیں ملیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے بیشتر افراد نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں جو کہ شدید گرمی میں نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے۔ ان کی لاشیں ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا ویلفیئر کے سرد خانوں میں منتقل کی گئی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 17 جولائی کو سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جناح اسپتال میں 3، سول اسپتال میں 22، سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں 22 اور نیو کراچی اسپتال میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 17 جولائی کو ہیٹ اسٹروک سے 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والے 54 سالہ فضل رحمٰن جہانگیر روڈ اور 50 سالہ رمیش کا تعلق رنچھوڑ لائن سے تھا۔

web

Recent Posts

افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بقلم کاشف شہزاد جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے…

2 گھنٹے ago

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان…

3 گھنٹے ago

پاکستان کے پاس جوابی کارروائی کے کئی آپشن لیکن پاکستان کی کوشش کیا ہوگی؟ : الجزیرہ تجزیہ

نئی دہلی: الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے پاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار جوابی کارروائی کے کئی…

3 گھنٹے ago

خطیب خطبہ جمعہ میں جذبہ جہاد کو اجاگر کریں، مفتی تقی عثمانی کی اپیل

کراچی: معروف عالم دین اور اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی نے مساجد کے آئمہ و خطباء سے اپیل کی ہے…

3 گھنٹے ago

بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…

17 گھنٹے ago

فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…

18 گھنٹے ago