چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیاں دینے پر تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر گرفتار
چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیاں دینے پر تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر گرفتار
لاہور: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نائب امیر، ظہیرالحسن شاہ کو چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں دینے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ظہیرالحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں وہ نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے تھے۔ ان پر چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں تحریک لبیک پاکستان کے 1500 کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، مذہبی منافرت پھیلانے، فساد برپا کرنے اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق، اس مقدمے میں اعلیٰ عدلیہ کو دھمکی دینے، کار سرکار میں مداخلت کرنے اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق پیر ظہیرالحسن نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کیں۔تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ایس ایچ او حماد حسین کی مدعیت میں ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔
یہ کارروائی قانون کی بالادستی اور عدلیہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بقلم کاشف شہزاد جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان…
نئی دہلی: الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے پاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار جوابی کارروائی کے کئی…
کراچی: معروف عالم دین اور اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی نے مساجد کے آئمہ و خطباء سے اپیل کی ہے…
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…