مریم نواز نے اس موقع پر سفید رنگ کا ایک منفرد لباس پہنا، جس کے دوپٹے پر سبز بارڈر اور پاکستانی پرچم کا ڈیزائن تھا۔ اس لباس میں ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد ان کے لباس کی قیمت بھی سامنے آ گئی۔
یومِ آزادی پر مریم نواز کا خوبصورت لباس کی قیمت جان کر عوام حیران
مریم نواز، جو پاکستان کی مشہور سیاستدان خواتین میں سے ایک ہیں، ہر موقع پر خوبصورت لباس پہننے کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی شخصیت اور فیشن سینس سوشل میڈیا پر اکثر موضوع بحث بنتی ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان کا 77واں یومِ آزادی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، اور اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی اور پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہو ئی تھی
مریم نواز نے اس موقع پر سفید رنگ کا ایک منفرد لباس پہنا، جس کے دوپٹے پر سبز بارڈر اور پاکستانی پرچم کا ڈیزائن تھا۔ اس لباس میں ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد ان کے لباس کی قیمت بھی سامنے آ گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے برانڈ "پرنیان بائے عائشہ” کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا، جس کی قیمت برانڈ کی ویب سائٹ پر 34,999 پاکستانی روپے درج ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس قیمت کو دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا، اور اس پر مختلف آراء سامنے آئیں۔ کچھ صارفین نے مریم نواز کے لباس کے انتخاب کو سراہا، جبکہ کچھ نے اسے عام لوگوں کی پہنچ سے باہر قرار دیا۔
اس واقعے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس میں لوگ سیاستدانوں کے لباس اور ان کی قیمتوں پر اپنی رائے دے رہے ہیں۔
لندن: معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت میں اُن پر ایک شدید اور خطرناک…
لاہور / نئی دہلی (ویب ڈیسک) — بھارت کی جانب سے اچانک اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان واپس…
دبئی اور لاہور (ویب ڈیسک) — ٹک ٹاک کی دنیا میں شہرت پانے والے مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو…
پنجاب حکومت نے سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے…
ویٹی کن سٹی کے اعلامیے کے مطابق عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر…
اسلام آباد کے پوش علاقے جی-10 میں قائم ایک نجی ہاسٹل میں اسلامی یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان فیروز…