مہمند:فتنۃ الخوارج کا ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ ناکام ، 4 دہشتگرد جہنم واصل
مہمند:فتنۃ الخوارج کا ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ ناکام ، 4 دہشتگرد جہنم واصل
راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے دہشتگردوں کے حملے کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر کو صبح کے وقت فتنہ الخوارج کے چار دہشتگردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
سیکورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان دہشتگردوں کی حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی کے دوران فورسز نے چار خودکش بمباروں کو ہلاک کر دیا۔ دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی یہ کوشش فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام رہی۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل چوکس اور پرعزم ہیں اور وہ ہر قسم کے دہشتگردی کے خلاف سخت اقدامات کر رہی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی حملے کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے تاریکی میں حملے کرنے والے بزدل دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔
اسلام آباد — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی پیرول پر رہائی کے لیے…
نئی دہلی — بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے پاکستان پر مبینہ حملے سے متعلق جھوٹے دعووں نے بھارتی…
نئی دہلی — پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر…
افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بقلم کاشف شہزاد جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان…
نئی دہلی: الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے پاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار جوابی کارروائی کے کئی…