جمعہ, مئی 9, 2025, 7:00 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home پاکستان

بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار، زرتاج گل چکمہ دے کر فرار

جلسے کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی، اسلام آباد پولیس پر حملے اور ریاست مخالف تقاریر کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

in پاکستان
0 0
بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار، زرتاج گل چکمہ دے کر فرار

بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار، زرتاج گل چکمہ دے کر فرار

Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار، زرتاج گل چکمہ دے کر فرار

اسلام آباد: پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت اور ایڈوکیٹ شعیب شاہین کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔
یہ گرفتاریاں اس وقت ہوئیں جب قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آئے۔ پولیس کی بھاری نفری پہلے سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود تھی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے تیار تھی۔

جیسے ہی شیر افضل مروت باہر آئے، پولیس نے فوری پوزیشنز سنبھال لیں اور انہیں گرفتار کر لیا۔حراست میں لیتے وقت شیر افضل مروت کے ساتھیوں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی، تاہم پولیس نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے شیر افضل مروت اور ان کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر کے اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے ان کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی اور پی ٹی آئی رہنما کو گھسیٹتے ہوئے وہاں سے لے گئی۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق، پولیس نے ایڈوکیٹ شعیب شاہین کو بھی ان کے دفتر سے گرفتار کر لیا۔ بیرسٹر گوہر پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود تھے، جب وہ واپس آئے تو انہیں بھی حراست میں لے کر تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے عامر ڈوگر کو جانے کی اجازت دے دی، جبکہ علی محمد خان اور عامر ڈوگر بغیر کسی مداخلت کے پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔شیر افضل مروت کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہی رکنے کا فیصلہ کیا تاکہ مزید گرفتاریوں سے بچا جا سکے۔

پولیس نے اس بات کا بھی عندیہ دیا ہے کہ زرتاج گل اور عمر ایوب کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل پولیس کو چکمہ دے کر گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی ان کے فرار کی تصدیق کی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت کو گزشتہ روز سنگجانی میں ہونے والے جلسے کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی، اسلام آباد پولیس پر حملے اور ریاست مخالف تقاریر کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

شیر افضل مروت سمیت دیگر رہنماؤں کو پولیس نے ان الزامات کے تحت حراست میں لیا ہے۔یہ گرفتاریوں کے سلسلے میں پی ٹی آئی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جاری تنازعے کا حصہ ہے، جس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

Previous Post

اسرائیل جان لے، اس بار ایران کا ردعمل غیر روایتی اور شدید ہوگا،کمانڈر انچیف

Next Post

آئی سی سی کی منظوری نہ ملنے پر پاکستانی کھلاڑی زم ایفرو لیگ سے باہر؟

مزیدخبریں

اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

05/09/2025
اہم خبریں

پاکستان کے پاس جوابی کارروائی کے کئی آپشن لیکن پاکستان کی کوشش کیا ہوگی؟ : الجزیرہ تجزیہ

05/09/2025
اہم خبریں

خطیب خطبہ جمعہ میں جذبہ جہاد کو اجاگر کریں، مفتی تقی عثمانی کی اپیل

05/09/2025
اہم خبریں

بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

05/08/2025
اہم خبریں

فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

05/08/2025
اہم خبریں

پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی، بھارتی فوجی تنصیبات ہدف پر ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

05/08/2025
Next Post
آئی سی سی کی منظوری نہ ملنے پر پاکستانی کھلاڑی زم ایفرو لیگ سے باہر؟

آئی سی سی کی منظوری نہ ملنے پر پاکستانی کھلاڑی زم ایفرو لیگ سے باہر؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

05/09/2025

"رات فخر سے سوئے، صبح تماشہ بنے”: بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر عوام کا شدید ردعمل

05/09/2025

پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے معطل

05/09/2025

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

05/09/2025

پاکستان کے پاس جوابی کارروائی کے کئی آپشن لیکن پاکستان کی کوشش کیا ہوگی؟ : الجزیرہ تجزیہ

05/09/2025

خطیب خطبہ جمعہ میں جذبہ جہاد کو اجاگر کریں، مفتی تقی عثمانی کی اپیل

05/09/2025

ستمبر 2024
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
« اگست   اکتوبر »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd