عام انتخابات 2024 ، کتنے پاکستانیوں نے ووٹ ڈالا، فافن کی اہم رپورٹ جاری
اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انتخابات میں ووٹرزکی شمولیت کی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔
فافن رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2024 میں 6 کروڑ 12 لاکھ 82 ہزار 920 ووٹرز نے ووٹ ڈالا اور ووٹر ٹرن آؤٹ48 فیصد رہا جو 2018 میں 52 فیصد تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 سے 2024 کے دوران 2 کروڑ 25 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا، 2024 انتخابات کیلئے خواتین ووٹرزکی رجسٹریشن نے مردوں کو پیچھے چھوڑدیا۔
ایک کروڑ مردوں کے مقابلے میں ایک کروڑ 25 لاکھ خواتین ووٹر رجسٹرہوئیں۔ مرد اور خواتین ووٹرز ٹرن آؤٹ کا 2018 میں فرق10 فیصد تھا جوکم ہوکر9 فیصد ہوا۔
رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں ووٹر ٹرن آؤٹ زیادہ رہا، دیہی علاقوں میں ووٹر ٹرن آؤٹ 50 فیصد اورشہری علاقوں میں 43.8 فیصد رہا۔
خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات رواں سال 8 فروری کو ہوئے تھے اور قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے ووٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔
اسلام آباد/نئی دہلی — پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے، برطانوی اخبار ٹیلی…
اسلام آباد — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی پیرول پر رہائی کے لیے…
نئی دہلی — بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے پاکستان پر مبینہ حملے سے متعلق جھوٹے دعووں نے بھارتی…
نئی دہلی — پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر…
افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بقلم کاشف شہزاد جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان…