Categories: پاکستان

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دھماکے کے باعث 3 ننھے پھول جان کی بازی ہار گئے

شاملی وزیرستان میں ای آئی ڈی دھماکہ

میر علی میں دھماکے کے باعث 3 ننھے پھول جان کی بازی ہار گئے،شاملی وزیر ستان میں ای آئی ڈی دھماکہ ہوا ہے جسکے نتیجے میں 3 بچے جاںبحق ہو گئے ہیں۔ میڈیا  رپورٹ کے مطابق ہ میر علی میں کھجوری چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ  ہوا ہے۔ دھماکے کی  زد میں بکریاں چرانے والے بچے آ کر شدید زخمی ہو گئے اور  پھر  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  قیمتی جان کی بازی ہار گئے۔

اطلاعت کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ  پر پہنچ چکی ہے۔  پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی ہے ۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روزاجوڑ میں جے یو آئی (جمعیت علمائے اسلام) رہنما قاری خیراللہ کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا، بتایا جا رہا تھا کہ قاری خیر اللہ دھماکے میں محفوظ رہے تھے۔

پاکستانی نجی ٹی وی  چینل کےمطابق جے یو آئی کے پی کے رہنما قاری خیراللہ اپنی گاڑی پر  سفر کر رہے تھے کہ  ایک دم اچانک دھماکہ ہو گیا۔ پولیس نے دھماکی کی تصصدیق کی تھی۔ ڈی پی او باجوڑ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا  تھا کہ قاری خیراللہ دھماکے میں محفوظ  رہے تھے۔

 

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago