حکومت کا لائف انشورنس سکیم شروع کرنے کا فیصلہ، خاندان کے سربراہ کے انتقال پر کتنی رقم ملے گی؟

سرکاری ہسپتال یا صحت کارڈ پینل پر موجود ہسپتال میں انتقال پر رقم ادا کی جائے گی

حکومت کا لائف انشورنس سکیم شروع کرنے کا فیصلہ، خاندان کے سربراہ کے انتقال پر کتنی رقم ملے گی؟

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے اگلے سال یکم جنوری سے لائف انشورنس سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ خاندان سربراہ کا سرکاری ہسپتال یا صحت کارڈ پینل پر موجود ہسپتال میں انتقال پر رقم ادا کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 60 سال عمر میں انتقال پر 10 لاکھ، اس سے اوپر کی صورت میں 5 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے ۔شہریوں کی لائف انشورنس پر سالانہ 4.5ارب روپے لاگت آئے گی ۔اجلاس میں وزیراعلی کو سوات میں بحرین سے چکدرہ تک پاور لائن بچھانے کے منصوبے پر بریفگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ 8 ارب روپے کی لاگت سے 18 مہینوں میں مکمل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹرانسمشن لائن کے ذریعے 84 میگاواٹ مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بجلی کا انخلا کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے پشاور ڈی آئی خان موٹر وے کیلئے زمین خریداری بھی شروع کرنے کی ہدایت کی۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago