برہان وانی کے 8 ویں یوم شہادت پر کراچی میں ریلی نکالی گئی
کراچی: کراچی میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں شہید برہان مظفر وانی کے یوم شہادت کے موقع پر ایک ریلی نکالی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریلی میں پاکستان کی سیاسی، مذہبی اور سماجی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد شریک تھے۔ ریلی میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماء ایڈووکیٹ پرویز احمد، اعجاز رحمانی، راجہ خادم حسین اور امتیاز وانی بھی شامل تھے۔
ریلی میں موجود شرکاء نے کراچی آرٹس کونسل سے پریس کلب تک مارچ کیا۔ ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سعید غنی، ایم کیو ایم کے امین الحق، جماعت اسلامی کے پرویز، راجہ اظہر، مفتی عثمان، سلیم الیاس، عبدالرحمان، فلسطینی فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر صابر ابو، ڈاکٹر مریم، وزیر آزاد کشمیر امیر غفار لون، پیپلز پارٹی لائرز فورم کے صدر قاضی بشیر اور دیگر راہ نمائوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے بلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ ریلی کے شرکاء نے برہان مظفر وانی کی تصاویر والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…