پنجاب میں کینسر کے علاج کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

سرجری اور کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج ممکن ہو سکے گا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

پنجاب میں کینسر کے علاج کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں کینسر کے علاج کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چین سے کینسر کا جدید طریقہ علاج اور مشینری لانے پر اتفاق کیاگیا۔سرجری اور کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج ممکن ہو سکے گا ۔نواز شریف کینسر ہسپتال میں چین کے تعاون سے جدید مشینری اور طریقہ علاج شروع کیا جائے ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے چین کے سرکاری دورے کے دوران ہائی گیا میڈیکل ٹیکنالوجیز کے صدر ڈاکٹر لو فو لیانگ سے ملاقات میں امور طے پا گئے ۔ڈاکٹر فولیانگ کی کمپنی عالمی سطح پر کینسر کے جدید ترین علاج اور مشینری میں خصوصی مہارت کے حوالے سے معروف ہے ۔ڈاکٹر فولیانگ اور ان کی ٹیم نے انٹرونشل آن کالوجی اور کو آلبیشن طریقہ علاج اور مشینری کے بارے میں بریفننگ دی ۔ڈاکٹر فولیانگ نے ٹیومر کی فریز اور ہیٹ کے ذریعے علاج کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی ۔’’ہائی گیا‘‘ ایڈوانس میڈیکل سسٹم کے ذریعے اب تک کینسر کے دس ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔چین کے 25 صوبوں میں 100 سے زائد ہسپتالوں میں ’’ہائی گیا‘‘ طریقہ علاج رائج ہوچکا ہے ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کینسر کے جدید علاج اور مریضوں کے مکمل صحت مند ہونے کی شرح کو سراہا ۔’’ہائی گیا‘‘ طریقہ علاج اور مشینری سے کینسر کے مریضوں کو کیموتھراپی اور سرجری کی تکلیف سے بچایا جا سکتا ہے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago