بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری
وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کمرشل، زرعی، اور بڑے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اضافہ جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔
کمرشل صارفین:
کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت میں 8 روپے 4 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور کیا گیا ہے، جس کے بعد جولائی سے کمرشل صارفین کو فی یونٹ 77 روپے 15 پیسے ادا کرنا ہوں گے۔
زرعی صارفین:
زرعی صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے ہو جائے گا۔
جنرل سروسز:
فی یونٹ ٹیرف میں 6 روپے 98 پیسے اضافہ۔
جولائی سے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف 61 روپے 3 پیسے ہو جائے گا۔بڑے صارفین:
بڑے صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 5 روپے 51 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے ہو جائے گا۔
صنعتی صارفین:
تاہم صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھا گیا ہے اور اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) کو آگاہ کر دیا ہے تاکہ نئے نرخوں کو نافذ کیا جا سکے۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…