کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی لہر، 24 گھنٹوں میں 19 لاشیں برآمد

اطلاعات کے مطابق مرنے والے بیشتر افراد نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی لہر، 24 گھنٹوں میں 19 لاشیں برآمد

کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی اور حبس کی لہر جاری ہے جس کے دوران مختلف علاقوں سے 24 گھنٹوں کے دوران 19 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ان میں سے 6 لاشیں لیاری سے ملی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والے بیشتر افراد نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے ہیٹ اسٹروک سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں یا فٹ پاتھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 19 بتائی گئی ہے۔ گزشتہ روز آئی آئی چندریگر روڈ، لیاری چاکیواڑہ بلوچ چوک، لیاری جہاں آباد لاشاری محلہ، سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی فروٹ گیٹ، پرانا گولیمار بے نظیر پارک اور کلفٹن بوٹ بیسن سے 6 افراد کی لاشیں ملیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے بیشتر افراد نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں جو کہ شدید گرمی میں نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے۔ ان کی لاشیں ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا ویلفیئر کے سرد خانوں میں منتقل کی گئی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 17 جولائی کو سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جناح اسپتال میں 3، سول اسپتال میں 22، سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں 22 اور نیو کراچی اسپتال میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 17 جولائی کو ہیٹ اسٹروک سے 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والے 54 سالہ فضل رحمٰن جہانگیر روڈ اور 50 سالہ رمیش کا تعلق رنچھوڑ لائن سے تھا۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago