حساس اداروں کی بڑی کامیابی اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار
حساس اداروں کی بڑی کامیابی اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کے دوران القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی ڈاکٹر امین محمد الحق کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق، گرفتار شدہ ہائی پروفائل دہشت گرد جعلی دستاویزات پر پاکستان میں مقیم تھا اور اس کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ڈاکٹر امین محمد الحق، جو اسامہ بن لادن کا چیف سیکیورٹی افسر بھی رہ چکا ہے، عالمی سطح پر ایک بڑا دہشت گرد سمجھا جاتا تھا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ یہ کارروائی سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں موجودہ دہشتگردی کی لہر کے تناظر میں یہ ایک اہم کامیابی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار دہشت گرد اپریل 2024 میں افغانستان میں موجود تھا اور مزید تفتیش سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ امریکی نیوی سیل 6 کے کمانڈوز نے یکم اور 2 مئی 2011 کی درمیانی شب پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد کے ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا گیا۔ امریکی دعوؤں کے مطابق، کمانڈوز نے اسامہ بن لادن کی لاش اپنے ہمراہ لے گئے اور واپسی کے دوران اپنا ایک ہیلی کاپٹر بھی
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…