شاہ محمود قریشی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم
شاہ محمود قریشی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کی درخواست دائر کی تھی، جہاں ان کے خلاف 9 مئی کے واقعات کے مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے درخواست دی گئی تھی کہ شاہ محمود قریشی کو مستقل طور پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے قریشی کو لاہور کی جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
15 جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی تھی۔ اسی روز، انہیں سخت سیکیورٹی کے تحت اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔ قریشی پر تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ اور دیگر الزامات عائد ہیں۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…