پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریکوڈک منصوبے میں بڑی پیش رفت

ریکوڈک منصوبے کے 15 فیصد شیئرز سعودی عرب کے حوالے، پاکستان کو 540 ملین ڈالرز حاصل ہوں گے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کے 15 فیصد شیئرز سعودی عرب کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس سے پاکستان کو 540 ملین ڈالرز حاصل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق یہ معاہدہ بین الحکومتی ٹرانزیکشن ایکٹ کے تحت طے پایا ہے، جس کے تحت سعودی عرب کو یہ شیئرز براہ راست منتقل کیے جائیں گے۔ سعودی عرب یہ رقم دو مراحل میں ادا کرے گا۔ پہلے مرحلے میں 10 فیصد شیئرز کی منتقلی کے بعد 330 ملین ڈالرز فراہم کیے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 5 فیصد شیئرز کی منتقلی کے بعد 210 ملین ڈالرز ادا کیے جائیں گے۔
سعودی فنڈ برائے ترقی بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کو مزید فروغ دینے کے لیے اضافی 150 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس کے علاوہ، سعودی عرب نے چاغی کے علاقے میں معدنی وسائل کی تلاش اور سرمایہ کاری کے امکانات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ریکوڈک منصوبے میں وفاقی اور بلوچستان حکومت کے مشترکہ طور پر 50 فیصد شیئرز ہیں، جبکہ باقی شیئرز بین الاقوامی کمپنیوں کی ملکیت ہیں۔ یہ منصوبہ بلوچستان میں معدنی وسائل کی ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

 

 

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

1 ہفتہ ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago