پاکستان کے توانائی بحران کے مستقل حل کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے، تھر کے قیمتی کوئلے کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بنانے کیلئے حکومت سندھ اور پاکستان ریلوے نے ایک بڑے ریلوے منصوبے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت تھر کول فیلڈ اسلام کوٹ سے لے کر چھور تک ریلوے لائن بچھائی جائے گی، جو آگے بن قاسم اسٹیشن سے پورٹ قاسم بندرگاہ تک جائے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق اس منصوبے کا مقصد تھر کے کوئلے کو براہ راست پورٹ قاسم تک پہنچانا ہے تاکہ نہ صرف مقامی سطح پر بجلی پیدا کی جا سکے بلکہ اس کوئلے کو بین الاقوامی مارکیٹوں میں بھی برآمد کیا جا سکے۔ مجموعی طور پر 114 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک تعمیر کیا جائے گا، جس میں 105 کلومیٹر اسلام کوٹ سے چھور اور 9 کلومیٹر بن قاسم سے بندرگاہ تک کا حصہ شامل ہے۔ یہ میگا منصوبہ سندھ حکومت کے محکمہ توانائی اور پاکستان ریلوے کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق اس ریلوے منصوبے پر 75 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی، اور سرمایہ کاری کا بوجھ دونوں ادارے مساوی طور پر برداشت کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ریلوے ٹریک کی رسائی اور کوئلے کی ترسیل سے ہونے والا منافع بھی مساوی طور پر تقسیم کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سندھ کے محکمہ توانائی نے اس منصوبے کی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو باقاعدہ سمری ارسال کر دی ہے، اور توقع ہے کہ منصوبے پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کی مدت 2 سال مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد تھر کا کوئلہ براہ راست پورٹ قاسم پر اتارا جا سکے گا اور وہاں سے برآمد کیا جا سکے گا۔ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانے میں مدد دے گا بلکہ ملکی برآمدات، روزگار کے مواقع، اور علاقائی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گا۔ ماہرین کے مطابق تھر کا کوئلہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے سونے کی کان جیسا ہے، اور اس ریلوے لائن کی تعمیر سے وہ کان اب حقیقت میں قوم کیلئے سونا بن سکتی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکی کے اغواء اور مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ماتحت عدالت کی جانب سے…
لاہور میں کسٹمز حکام اور تحریک انصاف کے رہنما کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف…
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک افسوسناک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جس نے پورے علاقے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان ایک اہم سفارتی پیش رفت کے تحت…
نئی دہلی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) بھارتی شوبز انڈسٹری کا سب سے متنازع اور مقبول ریئلٹی شو "بگ…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی): عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں…